تازہ ترین) بھراتی ریاست گجرات کی حکومت نے ایک سینئر پولیس افسر سنجیو بھٹ کو گجرات کے فسادات میں وزیراعظم نریندرمودی کے کردار پر تنقید کی وجہ سے برخاست کر دیا ہے ۔ سنجیو بھٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ نریندرمودی جب گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تب انھوں نے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اپنی دل کی بھڑاس نکالنے کی اجازت ہونی چاہیئے ۔ تاہم مودی اب تک اس الزام کو تردید کرتے آئے ہیں۔ بعد ازاں سنجیو بھٹ نے ٹوئٹ کیا کہ انھیں جھوٹی انکوائری کے ذریعے نوکری سے برخاست کیا گیا ہے ۔