بھارتی وزیراعظم مودی پر مایوسی کے سائے

انقرہ(تازہ ترین) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جہاں بھی گئے عزت نہ مل سکی- گزشتہ دنوں برطانیہ گئے تو وہاں بھی احتجاجیprime minister narinder modi مظاہرے بھی کئے گئے اور ان کہ وہاں آنے پر اعتراضات بھی کافی ہوئے-  پیر کو پھر شرمندگی سے کا دامن ہاتھ سے نہ چھٹا  جب جی ٹونٹی سربراہ اجلاس میں مودی کے بعد آنے والے رہنما باراک اوباما سے ہاتھ ملا کر آگے بڑھتے رہے جبکہ مودی ہاتھ بڑھاتے رہ گئے کسی نے جواب تک نہ دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کواندرون ملک سیاست دانوں کی تنقید کے بعد بین الاقوامی سطح پر بھی کسی نے پذیرائی نہ بخشی۔ کچھ ماہ پہلے جرمن چانسلر سے مصافحہ کرنے آگے بڑھے تو انجیلا مرکل نے نظر انداز کردیاتھا ۔دورہ امریکا کے دوران خود کیمرے کے سامنے آنے کے لیے فیس بک کے بانی زکر برگ کوسامنے سے ہٹاتے رہے اوراب ترکی میں باراک اوباما سے ہاتھ ملانے کے لیے  آگے بڑھےتودوسرے لوگوں نے  براک اوباما سے ہاتھ ملایا اور آگے بڑھ گئے مگر مودی ہاتھ بڑھاتے رہ گئے امریکی صدر نے بعد میں مودی کو تھپکی دے کر تاکہ ان کو ندامت نہ ہوں۔

Leave a Reply