بھارتی ریاست مہاراشٹر نے  اسکول بیگ کے  وزن کی حد  تعین کردی۔

Indian state sets schoolbag weight limitاپنے وزن سے زیادہ  بھاری سکول بیگ  اٹھا کر سکول جاتے  بچے تو سب نے دیکھے ہونگے۔لیکن کسی کو کبھی بچوں کا خیال نہیں آیا۔آخر کا ر مہاراشٹر کی حکومت نے بچوں کے لیے  فیصلہ کر ہی لیا۔ بھارتی ریاست  نے  والدین کو حکم دیا ہے کہ  وہ   اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں   کا بوجھ ہلکا ہو۔

اس ضمن میں قراداد منظور کی گئی ،کہ کسی بچے کو اسکول کے لئے ان کے جسم کے وزن سے 10 فی صد سے زیادہ  کا بیگ نہیں دیا جائے گا۔پانچ سال کی عمر کے بچے  سکول آتے ہی اپنے بیگ کا وزن کروائے گئیں تاکہ  اساتذہ اس با ت کا خیال رکھیں کہ وزن 2 کلو سے زیادہ نہ ہو۔ مقامی ایجوکیشن سیکرٹری مسٹر نندکمار نے کہا کہ”اصول کے مطابق   بیگ کا وزن بچوں کے وزن کے دس فیصد ہونا چاہیے۔کیونکہ زیادہ وزن بچوں کے لیے نقصان دہ ہے یہ ریڑھ کی ہڈی اور مشترکہ مسائل کے ساتھ ساتھ  کشیدگی اور تھکاوٹ کا سبب بنتا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں اساتذہ کو احتیاط برتنا ہوگی تاکہ بچوں کا بوجھ کم ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here