بھارت ‘رانگ نمبرز’عامر خان کے خلاف بول اٹھے۔۔۔

Indian ‘wrong numbers’ raised their voices against Amir Khan

تازہ ترین) عامر خان کے خلاف بھارت میں موجود تمام رانگ نمبرز بول اٹھے، بالی وڈ سپر سٹار عامر خا ن نے بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بھارت میں جتنے بھی رانگ نمبرز موجود تھےسب ہی عامر خان کے خلاف بول اٹھے۔مودی کے حمایتیوں کی توپوں کا رخ عامر خان کی طرف ہوالیکن سپرسٹار کے حمایتی بھی کم نہیں۔انتہا پسندوں کی جانب سے عامر خان پر کی جانے والی تنقید پر نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال حمایت میں سامنے آگئے اورکہا کہ عامر خان کی جانب سے کہا گیا ایک ایک لفظ سچ ہے ،انہیں حق بات کرنے کی جرائت کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے عامر خان کو بھارتی اشتہارات میں کام نہ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالاہے۔خیال رہے کہ عامر خان نے کہاتھا کہ ان کی اہلیہ نے ان سے ملک کے بگڑتے ہوئے حالات کی پیش نظر مطالبہ کیا ہے کہ بھارت چھوڑ کر کسی اور ملک میں رہائش اختیار کی جائے۔عامر خان کا کہناتھا کہ ان کی اہلیہ ان کے بچوں کی سیکیورٹی سے متعلق نہایت پریشان ہیں۔عامر خان نے معروف لوگوں کی جانب سے عدم اعتماد کے اظہار کیلئے ایوارڈ واپس کرنے والوں سے عملی طورپر اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ مایوسی کے اظہار کیلئے یہ طریقہ کار بہترین ہے۔ان کا کہناتھا کہ ایک شہری کے طور پر جو وہ روزانہ اخبارات میں پڑھتے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہے جبکہ کئی واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔

Leave a Reply