بھارت کی سازش تیار

India's new propaganda against Pakistanنئی دہلی(تازہ ترین)کچھ  عرصہ قبل بھارت نے پاکستان پر گورداسپوراور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات کا جھوٹا  الزام لگایا تھا جو ثابت نہیں ہوا  اس ناکامی کا سامنا کرنے پر بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف نئے پروپیگنڈا کی تیاریاں شروع کردیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف اپنے یوم آزادی پر پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے داخل ہوکر کارووائیاں کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ پاکستان کے خلاف اس نئی سازش میں بھارت انٹرنیشنل میڈیا کو بھی شامل کرے گا اس حوالے سےبھارتی وزیراعظم نرندر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس ساری سازش کو تکمیل تک پہنچائے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here