تازہ ترین) پنجاب پولیس نے صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر اٹک کے علاقے میں ہونے والے خودکش حملے میں کلعدم لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ آئی جی پنجاب پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کر دی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہلاکت لشکر جھنگوی کے چیف ملک اسحاق اور ان کے دو بیٹوں سمیت 13 افراد کی ہلاکت کی جوابی کاروائی ہے۔