پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا،وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد(تازہ ترین) اسلام آباد میں پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا prime minister nawaz sharif تھا کہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لائی گئی ہے ، ہم نے ملکی ترقی کے لیے مشکل فیصلے کیے، گزشتہ ڈھائی برس میں حکومت نے اہم اہداف حاصل کیے ہیں-

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے- پاکستا ن کی بنیاد ہی دو قومی نظریہ پر رکھی گئی ہے-

پاکستان سے قبل برادراسلامی ملک ترکی نے بھی لبرل ہونے کااعلان کیاتھا۔اور اب وزیراعظم نوازشریف نے  کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام نے فیصلہ کرلیاہے کہ ان کامستقبل لبرل اورجمہوری پاکستان میں ہے ۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہماری توجہ صرف توانائی کے  بحران کو ختم کرنا نہیں ہے بلکہ اگلے 20 برس تک اس ملک کی ضروریات کو پورا کرنے  ہیں ،گیس کی بنیاد پر 3 بڑے پاور پلانٹ تیار کررہے ہیں ، 2017 ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ خاتمہ کردیں گے-

 ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے لئے 25 صنعتی زون بنائے جا رہے ہیں، روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے بھی ترقی کے مراحل کے لیے طے پا چکا ہے،پاکستان کی معاشی ترقی کو موڈیز نے بھی تسلیم کیا ہے-

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیں گے-

۔

Leave a Reply