نیویارک(تازہ ترین) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل اور اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے صارفین کی معلومات محفوظ نہیں اور ان سمارٹ فونز کی بعض ایپس اپنے صارفین کی بہت سی معلومات تیسری پارٹی (تھرڈ پارٹیز) کو فراہم کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ہارورڈ یونیورسٹی اور کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محققین نے گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر موجود 110 ایپس کا مشاہدہ کیا۔محققین کو مشاہدے سے معلوم ہوا کہ 73 فیصد اینڈرائیڈ ایپس اپنے صارفین کے ای میل ایڈریس، جبکہ ایپل کی 47 فیصد ایپس ایسی ہیں جو اپنے صارف کے مقام سے متعلق تھرڈ پارٹیز سے معلومات شیئر کرتی ہیں۔ اینڈرائیڈ ایپس اوسطاً 3.1 تھرڈ پارٹی ڈومینز، جبکہ ایپل کی 2.6 تھرڈ پارٹیز کو صارفین کی معلومات شیئر کرتی ہیں۔ایپل کی سب سے زیادہ معلومات لِیک کرنے والی لوکیشن براؤزر ایپ ’لوکل اسکوپ‘ تھی، جس نے 17 تھرڈ پارٹی ڈومینز کو معلومات شیئر کیں۔