ایرانی وزیر خارجہ پاکستان میں

Iran's Foreign Minister in Pakistanاسلام آباد(تازہ ترین) دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف جمعرات 13 اگست کو پاکستان کا دورہ کرینگے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم کے مشیر برائےقومی سلامتی و خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کرینگے۔ مزید بتایا گیا  کہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کو ایران کے ایٹمی معاملے پر ہونے والے نئے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ بھی کرینگے۔ جو   14 جولائی 2015 کو آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین ایٹمی معاملے پر معاہدہ طے پایا تھا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماء خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی امور پر بات چیت بھی کرینگے۔

م

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here