تازہ ترین) عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں کم سے کم 42 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ دارالحکومت پنجاب سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر باقوبہ شہر کے ایک مصروف بازار میں ہوا۔ اس دھماکے میں کم سے کم 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 70 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ دوسرا دھماکہ مشرقی شہر باقوبہ کی چیک پوسٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا جس میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔