،،،بچوں میں آئرن کی کمی کو دور کریں

تازہ ترین— بچے جو کہ مستقبل کے ممار ہیں اگر ان کی پرورش ٹھیک طریقے سے نہ کی جائے یا ان کی تربیتchildren میں کسی چیز کی کمی رہ جائے تو ان کی صحت پر بھی برا اثر پڑتا ہے اس حوالے سے  پاکستان کے نامور گلوکار و سماجی شخصیات شہزاد رائے نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئرن اور وٹا منز کی کمی کے باعث چھوٹے بچوں کی صحت پر برا اثر پڑرہا ہے ،والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو صاف پانی اور اچھی خوراک فراہم کرے-

ان کو اپنے بچوں کو صحت کو حوالے سے لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے تاکہ آئرن کی کمی کو پورا کیا جاسکے اور اس حوالے سے شعوراجاگر کرنے کےلئے حکومت اور والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے ۔ ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ جہاں عزت نہ ملے وہاں ہرگز نہیں جانا چاہیے ۔اپنے ملک وقوم سے محبت کرنے والوں کی پاکستان میں کمی نہیں ہے ۔اپنے وطن میں رہ کر بھی اچھا اور معیاری کام کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے تعلیم کے فروغ کےلئے جو ذمہ داریاں اٹھائی ہیں خدا کے فضل سے آخری دم تک ان کونبھاتارہوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرسٹ ”زندگی “ان بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کررہا ہے جو بچے تعلیم حاصل کرنا چاہتے مگر ان کے پاس وسائل کی کمی ہے اور وسائل  نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں میں  نہیں جا سکتے ہیں ایسے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آرستہ کر کے معاشرے کا باعزت شہری بنانا ہے۔ تاکہ یہ بچے جو کہ قوم کا مستقبل ہیں ان کی زیادہ سے زیادہ رہنمائی کی جا سکے–

Leave a Reply