اسپیکر اسمبلی تبدیل کرنے کا فیصلہ

It is decided to change speaker of assembly

اسلام آباد(تازہ ترین) حکومت نے سردار ایازصادق کی ضمنی انتخابات میں ناقص کارکردگی کی بناپر اسپیکر کے عہدہ کیلیے سردارایازصادق کے بجائے پرویزملک کومنتخب کروانے کا فیصلہ کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن  ایاز صادق کے بجائے پرویزملک کو بطور اسپیکرسامنے لارہی ہے اس کے لئے انہوں نے  اپنی تمام اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔ حمزہ شہباز، چوہدری نثار اور شہباز شریف کی مشاورت  کے بعد پرویز ملک کو بطور اسپیکر بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ پرویز ملک اندرون شہرلاہورسے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ان کے بڑے بھائی سابق اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم ہیں اور ان کی ایک بہن پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں۔تاہم ابھی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایاز صادق کی بجائے پرویز ملک کو بنا دیا جائے لیکن  ابھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here