تازہ ترین) افغان طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کے بعد اب پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کےسربراہ جلال الدین حقانی کی موت کی خبرکی باز گشت سنائی دنیے لگی ہے ۔ طالبان ذرائع اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے جلال الدین حقانی کی موت کی خبر کی تصدیق کر جا چکی ہے ۔ طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جلال الدین حقانی کافی عرصے سے علیل تھے ا ور وہ ایک برس قبل افغانستان میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے تھے ۔ انھیں افغان صوبے خوست میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ جلال الدین حقانی نیٹو افواج پر حملے میں ملوث اور امریکہ کو مطلوب بھی تھے ۔