تازہ ترین)جاپانی کمپنی نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جسے روبوٹ نرس کہا جا سکتا ہے جو بوڑھے اور بیمار افراد کو پانی دوائیں اور ٹی وی کا ریموٹ بھی پیش کر سکتا ہے۔ جاپانی کمپنی نے انسانی مددگار روبوٹ پروگرام کے تحت اس تیار کیا ہے جس پر ایک مشینی بازو نصب ہے جبکہ روبوٹ میں ہلکی اور حساس اشیا اٹھانے کے لئے سکشن کپ بھی لگایا ہے جو کاغز کی ایک شیٹ بھی اٹھا سکتا ہے۔