تازہ ترین) باغی کے نام سے شہرت پانے والے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں اُن کے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے معاملات بھی طے پا گئے ہیں لیکن شمولیت کا باضابطہ اعلان 14 اگست کو کیا جائے گا۔ 14 اگست کو نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ملتان کا دورہ کریں گی ، جس کے بعد پریس کانفرنس میں جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ جاوہد ہاشمی کو لاہور سے الیکشن لڑانے اور وزارت بھی دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔