تازہ ترین) سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ انھیں کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہے ۔ 90سالہ جمی کارٹر نے واشنگٹن میں ایک مختصر بیان میں اپنی بیماری کی تشخیص کا اعلان کیا اور کہا کہ بیماری کا پتا اس وقت چلا جب حال ہی میں ان کے معدے کا آپریشن کیا گیا ۔ سابق صدر نےتفصیل نہیں بتائی کہ وہ کس قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں۔