کینگرو جاگ گئے۔

لندن (تازہ ترین) ا یشزسیریز میں 1-3 سے ہار کر  ایشز ٹرافی گنوانے  والی آسٹریلوی ٹیم نے اپنے وقار کی بحالی کیلیے جدوجہد شروع کردی ہے، ابتدائی Kangaroos wake upروز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہری بھری وکٹ اور آسمان پر بادلوں کو دیکھتے ہوئے کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر بولرزمطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرپائے۔اوپنرز کرس روجرز اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو 110 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے روجرز نے 43 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر فرسٹ سلپ میں موجود کک کا کیچ بنے، رواں سیریز کے اختتام پر نائب کپتان کی نوید پانے والے وارنر نے خوشی کے اس موقع کو سنچری سے دوبالا کرنا چاہا مگر معین علی راہ میں حائل ہوگئے، 85 رنز پر وہ ایڈم لیتھ کا کیچ بنے۔کپتان مائیکل کلارک اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنانا چاہتے تھے  مگر115 ویں ٹیسٹ کی پہلی باری میں صرف 15 رنز بناآوٹ ہوگئے۔

Leave a Reply