کراچی طلباء پر قیامت ٹوٹ پری ۔

Karachi students devastated. کراچی (تازہ ترین)متعد  طلباء کوغیر خاضر قرار دے کر میٹرک کے امتخانات میں فیل کر دیا گیا۔ فیل ہونے والے طلباء نے میٹرک بورڈ آفس پردھاوا بول دیا،مشتعل طلباء نے ناظم امتحانات اور چیئرمین میٹرک بورڈ کے دفترکاگھیراؤ کر کے  ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کرنے والے طلبا کا موقف تھا کہ بورڈ کی نااہلی کے باعث انہیں فیل قرار دیا گیا اور اب ان کا ایک سال ضائع ہو جائے گا۔دوسری جانب چیئرمین میٹرک بورڈانواراحمد زئی کا کہنا ہے کہ 12 اسکولوں نے پریکٹیکل امتحانات کے نتائج ہی نہیں بھیجے اس لیے طلبا ءکو غیر حاضر قرار دے کر فیل کر دیا گیا۔احتجاج کرنے والے طلباء اور والدین کا مطالبہ ہے کہ اسکول انتظامیہ کی غلطی کی سزا انہیں نہ دی جائے اور ان کے مستقبل کو بچایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here