کرینہ کپور پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہونگی

Kareena kapoor will act in Pakistan film

اسلام آباد(تازہ ترین) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کو تیار ہو گئی ہیں اور انہوں نے ان کی فلم بھی سائن کررہی ہیں۔کرینہ کپور  بالی وڈ کی پہلی  اداکارہ ہوں گی جو کسی پاکستانی فلم میں نظر آئیں گی۔کچھ عرصہ قبل شعیب منصور نے کرینہ کپور کو فلم کے حوالے سے ای میل کی تھی  جس کے بعد اداکارہ نے مکمل کہانی جاننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔۔کرینہ جلد پاکستانی فلم کو سائن کرنے کے لیے دبئی میں شعیب منصور سے ملاقات کریں گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے شعیب منصور “خدا کے لیے” اور “بول” جیسی بہترین فلمیں دے چکے ہیں۔ کرینہ کپور اس سے قبل شعیب منصور کی فلموں کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کر چکی ہیں۔ اس سے پہلے کرینہ کی آخری ریلیز فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ بہترین ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

Leave a Reply