کشمیریوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔۔۔

Kashmiris favor Pakistani flag

تازہ ترین) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کٹھ پتلی وزیراعلی کی رہائشگاہ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 3 کشمیری نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہیں گزشتہ روز بھارتی فوج نے عسکریت پسند قراردے کرایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔ نمازجنازہ کے بعد ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور بھارتی قبضے کے خلاف اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے جب کہ اس موقع پر نوجوانوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرا دیا۔اس موقع پرمشتعل مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے بج بیھارا کے علاقے میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی سعید کے آبائی گھرجاپہنچے اور وہاں بھی بھرپوراحتجاج کیا جب کہ کسی حریت پسند نے وزیراعلیٰ کے آبائی گھر پر بھی پاکستان کا جھنڈ الہرا دیا جسے بعد ازاں ہٹا لیا گیا تاہم ریاستی حکومت یا سیکیورٹی اداروں نے اس حوالے سے کسی قسم کا ردعمل ظاہرنہیں کیا۔

Leave a Reply