اے کاش ہو جائے ہماری قسمت میں بھی یہ دن اے میرے اللہ اے میرے اللہ

کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ ھو اکبر اللہ ھو اکبر۔۔۔۔۔ دیکھو تو دیکھے ہی جاو برابر ۔۔۔۔۔ اللہ ھو اکبر اللہ ھو KHANA KABAAاکبر

تازہ ترین—   خانہ کعبہ کو ہر سال عرق گلاب اور آب  زم زم  سے غسل دیا جاتا ہے اس سال بھی   ہرسال کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی  پرنور ،نور سے بھری  تقریب منعقعد ہوئی جس میں گورنر مکہ نے خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا۔

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نائب کی حیثیت سے گورنر مکہ گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی پرنور تقریب کا  آغازکیا۔ تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ، شاہی خاندان کے افراد اور مختلف مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات سمیت مشائخ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 خانہ کعبہ کوغسل  دینے کےپر نور اور پرمنور منورلمحات کا آغاز نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوئی جس میںKHANA KABAA عرق گلاب سے معطر 45 لیٹر آب زم زم سے خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا۔ اس پر خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور خوبصورت روح افزاء خوشبوؤں میں بھیگے سفید کپڑے سے غسل دیا گیا اور فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑو سے صاف کیا گیا۔ خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا اورمقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی غسل دیا گیا۔ مقام ابراہیمؑ کو بھی زم زم کے خوشبو ملے پانی سے غسل دیا گیا۔واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو  ہر سال دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔

Leave a Reply