لاہور (تازہ ترین) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ ماضی کے تلخ تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے چند ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ خواجہ سعد نے مزید بتایا کہ ریلوے کی بہتر کارکردگی کی بدولت خسارہ کم ہوا ہے۔ 3 ایکسپریس ٹرینوں کو اپگریڈ کیا جا رہا ہے۔ریلوے کی مکلمل بحالی کے لیے10 سے 12 ارب ڈالر اور 1ہزار انجن چاہیں جبکہ ریلوے کے پاس ابھی صرف 250 انجن ہیں۔ اس سال اخرجات کنٹرول کر کے 59 ارب روپے خرچ کیے گئے۔