تازہ ترین) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک ہوٹل کے قریب بم دھماکے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں ۔یہ حملہ شہر کے ہوائی اڈے کے قریب جزیرہ پیلس ہوٹل کے قریب ہوا اس کے بعد جائے وقوع پر تباہ کن ترین منظر تھا۔اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروہ الشباب نے قبول کی ہے۔