فخرِ پاکستان

تازہ ترین) مشہور پاکستانی گلوکار عطا اللہ عیسٰی خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے ۔  تفصیلات کے مطابقLaraib atta  proud of Pakistan لاریب عطا بصری اثرات میں مہارت رکھنے والی پہلی پاکستانی نوجوان لڑکی ہیں۔ 19 برس کی عمر میں ہالی ووڈ میں قدم رکھنے  والی لاریب  نے ڈزنی، جارج مائیکل  اور رولنگ اسٹون کے اشتہارات  سے کام کا آغاز کیا۔ لاریب نے اولمپک چائنہ کے پرومو پر بھی کام کیا۔ علا وہ ازیں نائیک فٹ بال ورلڈ کپ پرومو میں بھی اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے  جسے پوری دنیا میں سراہا گیا۔  ان دونوں پراجیکٹس کے بعد لاریب عطا اب بی بی سی ، سکائے اور سپینش ٹی وی جیسی بڑی میڈیا کمپنیوں کا حصہ بن چکی ہیں۔

کم ترین عمر میں ایسا اعزاز رکھنے پر لاریب عطا نے اپنے والد ہی کی طرح پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔

Leave a Reply