تازہ ترین) واشنگٹن ڈی-سی کی لائبریری آف کانگرس کو دنیا کی سب سے بڑی لائبریری کا اعزاز حاصل ہے ۔ 1800ء میں بننے والی اس لائبریری کو 24 اگست، 1814ء کو برطانوی دستوں نے مسمار کر دیا تھا جس سے لائبریری میں موجود 3000 کتب بھی ضائع ہو گئیں۔ موجودہ لائبریری آف کانگرس 160 ملین اشیاء پر مشتمل ہے جو تقریبا 838 میل لمبی بُک شیلفز پر رکھی گئی ہیں۔ لائبریری 37 ملین کتب، 3.5 ملین ریکارڈ، 14 ملین تصاویر، 5.5 ملین نقشہ جات، شیٹ موسیقی کے 7.1 ملین ٹکڑوں اور 69 ملین مسودات پر مشتمل ہے ۔ لائبریری آف کانگرس میں 470 سے زائد زبانوں میں کُتب دستیاب ہیں۔