پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال

local body electionلاہور(تازہ ترین) پنجاب اور سندھ کے 20اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ شروع ہو چکا ہے جس کیلئے آج صبح ساڑھے 7 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی ۔تصیلات کے مطابق  لاہور،گجرات،لودھراں،وہای،پاکپتن،بھکر ،قصور،گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو،جیکب آبادمیں مخالف سیاسی گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پہلے مرحلے میں آج پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 کروڑ 85 ہزار سے زائد اور سندھ کے 8 اضلاع میں 46 لاکھ 18 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔ پنجاب میں12اضلاع لاہور، فیصل آباد، گجرات، چکوال، بھکر، ننکانہ صاحب، قصور، پاکپتن، اوکاڑہ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگرجب کہ سندھ کے 8 اضلاع سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، میں انتخابی عمل شروع ہو چکا ہے ۔
علاوہ ازیں لاہور میں بیلٹ پیپرز پر انتخابی نشان نہ ہونے پر امیدواروں نے الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کیا۔کئی دوسرے علاقوں میں بھی انتخابی نشان نہ ہو نے پر پولنگ روک دی گئی ہے ۔ادھر گجرات میںپی ٹی آئی کارکنوں او رپولیس کے درمیان تصادم ہوا ،پی ٹی آئی کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس ن لیگی امیدواروںکا ساتھ دے رہی ہے۔ جبکہ جعلی ووٹ کاسٹ کرانے والا ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔کاہنہ میں پولنگ سٹیشن میں اسلحہ لیکر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply