موہالی ٹیسٹ تازہ ترین صورتحال

نئی دہلی (تازہ ترین) موہالی ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 218 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں بھارت کو 200 کے مجموعی mohali testسکور پر آوٹ کردیا۔ سپنرز ہارمر اور عمران طاہر نے دوسری اننگز میں 4،4 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ فلینڈر نے دونو ں اننگز میں شِیکھر دھون کو صفر پر آوٹ کیا اوروین زیل نے بھی ایک وکٹ اڑائی۔بھارت کی طرف سے پجارا 77 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ مرلی وجے نے 47، کپتان ورات کوہلی نے 29 اور ساہا نے 20 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ انڈیا کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر کراس نہ کرسکا۔بھارت نے پہلی اننگ میں 201 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 184 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here