کراچی(تازہ ترین)سندھ میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے- سندھ حکومت نے صوبہ بھرمیں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے چہلم حضرت حسینؓ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے جس میں 3 دسمبر کوچہلم حضرت حسینؓ کے موقع پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔