پٹرول کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(تازہ ترین) یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کےpetroleum مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 نومبر کو ارسال کی جائے گی جس کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ آئندہ ماہ تیل کی قیمتوں میں بھی ردو بدل کا امکان ہے۔ تیل کی قیمت کے اعدادو شمار کے تحت یکم دسمبر سے ڈیزل کی قیمت 35 پیسے فی لٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ اگلے ماہ سے پٹرول کے نرخ 18 پیسے فی لٹر کم ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دسمبر کے نرخوں کے حتمی اعدادوشمار کا حساب کتاب 26 نومبر تک امپورٹ کیے گئے تیل کی قیمت سے لگایا۔

Leave a Reply