روئی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین– کپاس کی پیداوار گرنے کے باوجود روئی کی قیمتیں میں کمی آئی ہے-  اوپن مارکیٹ میں روئی کیcotton prices قیمتوں میں 250 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 200 روپے کی کمی سے 5300 روپے من کردیا، سندھ کی مارکیٹس میں روئی کی قیمتیں 4800 تا5500روپے من جبکہ پھٹی کی قیمتیں 2400 تا 2900 روپے فی 40 کلوگرام رہیں تاہم پنجاب کی مارکیٹس میں میں روئی کی قیمتیں 5200تا5500 روپے من اور پھٹی کی قیمتیں 2500 تا 3000روپے فی 40کلوگرام رہیں-

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ 31 اکتوبرتک کپاس کی پیداوار 23فیصد کمی سے 64 لاکھ65 ہزار 600 بیلز رہی جو توقع سے کافی کم ہے جبکہ روپے کے مقابل ڈالر کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر امکان تھا کہ روئی اورپھٹی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا-

انہوں کا کہناچند روز کے دوران پھٹی کی آمد میں بہتری آئی تاہم رواں سال کپاس کی پیداوار کے حوالے سے نیا تخمینہ 11 نومبر کو کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے روئی کی بین الاقوامی منڈیوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

Leave a Reply