سونے کی قیمت 46 ہزار 650 روپے تولہ ہوگئی۔

کراچی (تازہ ترین) سونے کی قیمت 150 روپے کم  ہو کر 46 ہزار 650 روپے تولہ ہوگئی۔  بین الاقوامی بلینgold prices مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1138 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 اور 129 روپے میں واضح کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں تولہ قیمت گھٹ کر 46 ہزار 650 روپے اور دس گرام گھٹ کر 39985 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت 715 اور دس گرام 612.85 روپے پر رہی۔

Leave a Reply