امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری کردی گئی

تازہ ترین) دنیائے کرکٹ کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری کردی گئی  ہے جس کے مطابق بھارت کےمہندر سنگھ دھونی دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دسویں نمبرrich cricketers پر بھارتی بلے باز یوسف پٹھان ہیں جنھوں نے گزشتہ برس کل 37 لاکھ ٖڈالر کمائے۔ نویں نمبر پر 41 لاکھ ڈالر کمانے والے  آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ  جبکہ آٹھویں نمبر پر 48 لاکھ ڈالر کما ئی کے ساتھ آسٹریلیا کے ہی بریٹ لی ہیں۔ ساتویں نمبر پر آسٹریلیا کے مائیکل کلارک  اور چھٹے نمبر پر شین واٹسن ہیں۔پانچویں نمبر پر 69 لاکھ ڈالر کے ساتھ  بھارت کے وریندر سہواگ ، چوتھے نمبر پر 71 لاکھ ڈالر کمانے والے ویرات کوہلی جبکہ تیسری پوزیشن 73 لاکھ ڈالر کمانے والے گوتم گھمبیر کے نام رہی ۔

دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں دوسرا نمبر بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا ہے جنھوں نے اپنے آخری سیزن میں 186 ڈالر کمائے جبکہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں بھارت ہی کے مہندر سنگھ دھونی جنھوں نے آخری سیزن میں 265 لاکھ ڈالر کمائے ۔

واضح رہے کہ کوئی پاکستانی کرکٹر اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔

Leave a Reply