تازہ ترین) ہر انسان کی کچھ عادتیں اور معمولا ت ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف صحت خراب ہوتی ہے بلکہ طبی عمر میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے ۔ ذیل میں ایسی ہی چند عادات کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔
ہر روز ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے سے آپ کی زندگی سے 22 منٹ کم ہوجاتے ہیں۔
8 گھنٹے سے زیادہ بستر پر پڑے رہنے سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے ۔
دفترمیں 11 گھنٹے بیٹھ کر کام کرنے سے موت کا خطرہ بڑھ جا تا ہے ۔ کام کے دوران وقفے لیں اور ہو سکے تو کچھ دیر کھڑے رہ کر کام کریں ۔
ضرورت سے زیادہ ورزش نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے ۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ اپنے ڈاکٹر کی رائے کے مطابق ہی ورزش کی جائے ۔
زیادہ آرام کرنے سے بھی جسم سستی کا شکار ہوجاتا ہے ۔ کام کے بعد بہت زیادہ آرام مدافعتی نظام کو کمزور کردیتا ہے ۔