تازہ ترین) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ لیاری کو بہت جلد جرائم اور گینگ وار گروپس سے آزاد کروا لیا جائے گا۔ لیاری گینگ وار گروپ کے سربراہ بابا لاڈلا کی گزشتہ روز ہلاکت کے بعد ڈی جی رینجرز نے اپنے ٹویئٹر اکاؤنٹ میں کہا لیاری سے جرائم پیشہ افراد بھاگ رہے ہیں ۔ گینگ وار کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔انشااللہ جلد ہی لیاری کو جرائم سے پاک کر لیا جائے گا۔