الیکشن دوبارہ کروانے کا فیصلہ مگر کہاں؟

local body elections, punjab sindhاسلام آباد(تازہ ترین)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کی 6 اور پنجاب کی20 یونین کونسلوں جبکہ پنجاب کی17 وارڈزمیں دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ یونین کونسلز میں بیلٹ پیپرز میں مس پرنٹنگ اور کئی امیدواروں کے نشانات نہ چھپنے کی وجہ سے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں جن میں دوبارہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران غفلت و لاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف تحقیقات کے بعد کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply