لاہور میں سے ہونے والے نقصانات۔۔۔

Losses in Lahore...

لاہور(تازہ ترین) لاہور میں بھی پیر کے روز زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث الحمراءہال نمبر ایک کی چھت کا بھاری کنکریٹ گر گیا،الحمراء ہال نمبر ایک گزشتہ چند ماہ سے اپنی خستہ حالی کی وجہ سے بند پڑا ہے لہذا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ذرائع کے مطابق زلزلے سے کافی سرکاری و نجی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا اور ان میں دراڑیں پڑ گئیں،بھاٹی گیٹ میں ایک مکان کی چھت اور دو سکولوں  کی دیواریں گر گئیں،دوسری جانب زلزلے کے باعث قذافی سٹیڈیم  میں جاری قائداعظم ٹرافی میچ روک دیا گیا،کھلاڑی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے ڈریسنگ روم سے باہر نکل آئے اور قذافی سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کے پول کافی دیر تک جھولتے رہے۔

Leave a Reply