،ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ

تازترین—- ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے- موسم سرما کے شروع ہوتے ہی ایل پی جیLPG کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے- ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے ایک روز بعد ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایل جی پی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ صنعتی سلنڈر کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد کراچی اور لاہور میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 970 روپے ہو گئی ہے۔

Leave a Reply