ماہرہ اور فواد خان کو سنگین دھمکی

Mahira and fawad khan got threats

اسلام آباد(تازہ ترین) شیوسینا نے پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کرانے کے بعد اب ماہرہ خان اور فواد خان کو بھی سنگین دھمکی دیدی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شیوسینا نے پاکستانی فلمسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کو دھمکی دی ہے کہ بھارت کی سرزمین پر قدم مت رکھنا ورنہ سنگین نتائج کیلئے تیار رہیں ۔دونوں اداکاروں نے مہاراسٹر میں فلم کی پرموشن کیلئے جانا تھا۔ لیکن شیوسینا کی اس دھمکی کے بعد ممکن ہے کہ دونوں اداکار  بھارت جانے سے انکار کر دیں۔ان کے علاوہ دیگر پاکستانی اداکاروں کو بھی اور پاکستانی کرکٹرز کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

Leave a Reply