ماہرہ خان نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہیں۔ آج کل شاہ رخ خان کی فلم رئیس کی شوٹںگ میں مصروف ہیں جس میں ان کا کردار لبھانے والی لڑکی کا ہے۔ بھارت میں فلمائی جانے والی اس فلم میں وہ نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ حال ہی میں ماہرہ خان نے نواز الدین صدیقی کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اس سے پہلے فواد خان نے بھی کپور اینڈ سنز میں عالیہ بھٹ کے ساتھ سین فلمانے سے منع کیا تھا۔