گوادر میں سب سے بڑا ایئر پورٹ بنانے کا فیصلہ

گوادر(تازہ ترین) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی اور چینی حکام نے گوادرgwader port ایئرپورٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔

جن معاہدوں پر دستخط ہوئے ان میں گوادر ایئرپورٹ اور فری ٹریڈ زون کے معاہدے شامل ہیں۔ گوادر ایئرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ، کوئی نقصان نہیں ہواوزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی کے مطابق گوادر ایئرپورٹ چار ہزار سے زائد ایکڑ پر محیط ہوگا۔30 ماہ کے دوران تعمیر ہونے والا یہ ایئر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا۔

اس حوالے سے گوادر میں جو تقاریب منعقد ہوئیں ان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور چائنا پلاننگ کمیشن کے نائب صدر وان جن کاؤ اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

Leave a Reply