چینی کے کم استعمال سے بنے گی صحت

Make health with no sugar

اسلام آباد(تازہ ترین) امریکی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ اگر چینی کا استعمال چند دن روک دیا جائے تو اس سے بہت جلد بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں اور صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، دوسری طرف کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنی غذا میں چینی کا استعمال کم کرنے سے محض نو دن کے اندر ہی صحت کو ڈرامائی حد تک بہتر بنایا جاسکتا ہے۔تحقیق میں تو یہ بھی کہا گیا ہے کہ کھانا زیادہ کھائیں یا وزن کم نہ بھی کریں مگر چینی کی نمایاں کٹوتی ہی صحت میں بہتری کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے ۔اس تحقیق سے لوگوں کا جائزہ لیا گیا جو موٹاپے کا شکار ہیں ان کی غذا میں چینی کی مقدار کی کمی لائی گئی تو دو ہفتوں کے اندر ہی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔ چینی جسمانی میٹابولزم کے لیے مضر ہوتی ہے جس کی وجہ اس میں شامل کیلیوریز ہی نہیں بلکہ اس کا جسم پر پڑنے والا بوجھ ہے۔تحقیق کے مطابق چینی کا استعمال کم کرنے سے میٹابولک سینڈروم کا خطرہ ہوتا ہے جو کہ ایسی علامات کا اجتماع ہوتا ہے جو دل کے امراض، فالج اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔یہ سینڈروم ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ گلوکوز لیول، کمر پر اضافی چربی کے جمع ہونے اور کولیسٹرول لیول میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ ویسے تو چینی کا استعمال کم کرنا بہت ہی مشکل ہے لیکن اس سے دنوں میں صحت مند بنا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply