پاکستان اورجن کارڈ بنوائیں

Make Pakistan origin card

تازہ ترین) پاکستان اورجن کارڈ پروگرام بیرونِ ملک رہنے والے لوگوں کو یہ سہولت مہیا کرتا ہے کہ وہ اپنے ملک کے ساتھ جڑے رہیں اور اپنے آبائی ملک میں آتے جاتے ان کو کوئی دقت نہ ہو یہ پروگرام یہ  یقین دلاتا ہے کہ ان کا ملک دنیا بھر کے تارکین وطن کو اپنے ساتھ ضم کئے ہوئے ہے۔

اس میں درج ذیل سہولیات شامل ہیں۔

پاکستان میں ویزہ فری انٹری

پاکستان میں غیر معینہ مدت تک قیام

پاسپورٹ ٹریکنگ بذریعہ ایس ایم ایس

غیر ملکی رجسٹریشن کی ضروریات سے چھوٹ

جائیداد کی خریدوفروخت کی اجازت

بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے اور چلانے کا حق

ضروری کاغذات جو کہ پاکستان اورجن کارڈ بنوانے کیلئے ضروری ہیں۔

ایک مکمل (پی او سی) فارم

ڈپلیکیٹ لائسنس بنوانے کا آسان طریقہ

دو عدد تصاویر

بینک رسید

۔حلف نامہ(کہ پہلے پاکستانی تھے)

بیرون ملک پاسپورٹ کی کاپی(جو کہ ایکسپائر نہ ہو)

میرج سر ٹیفیکیٹ

پاکستانی ہونے کا ایک عدد ثبوت

 شناختی کارڈ/بین الاقوامی شناختی کارڈ/ پاکستانی پاسپورٹ

یا

کسی رشتہ دار کی کاپی جو کہ مطلوبہ ملک میں رہتا ہو۔

پاکستان اورجن کا رڈ کی مدت

 جو پہلے پاکستانی ہوں اور جن کے ماں باپ وغیرہ پاکستان کےہوں ان کیلئے مدت سات سال

کسی پاکستانی کے ساتھ شادی کرنے کی صورت میں پانچ سال

وائی فائی کو بھول جائیں،لائی فائی کی دنیا میں آئے

درخواست دینے کیلئے عوامل:

سب سے پہلے  مکمل فل کئے گئے فارم بیرونِ ملک پاکستانی ایمبیسی/بیرونِ ملک کونسلیٹ یا بیرونِ ملک نادرا رجسٹریشن مراکز میں جمع ہوتے ہیں۔

بکنگ سنٹر پر حکام اصل اور تصدیق شدہ دستاویزات کی نقول  دیکھتے ہیں  اور پھر درخواست دہندہ کو ثبوت کے طور پر بینک رسید جاری کی جاتی ہے اور نادرا رسید کی ایک پتی فارم کے ساتھ منسلک کی جاتی ہے۔

 تمام فارم مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ نادرا ہیڈ کوارٹرروانہ کر دئیےجاتے ہیں۔

 وہاں  پروسیسنگ اور پرنٹنگ کے بعد کارڈ ہیڈ کوارٹر سے روانہ کر دئیے جاتے ہیں۔

کسی بھی کارڈ کے رد ہونے کی صورت میں کنسرن آفس کو مطلع کر دیا جاتا ہے۔

https://www.nadra.gov.pk/index.php/products/cards/poc

Leave a Reply