ملیریا کرے گا کینسر کا علاج

Malaria will cure cancer

کوپن ہیگ (تازہ ترین)  ڈنمارک میں سائنس دا نوں نے ملیریا کا علاج ڈھونڈتے ڈھونڈتے کینسر کا علاج دریافت کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق  ڈنمارک میں سائنس دان  حاملہ خواتین کو ملیریا سے بچانے کے طریقوں پر غور کر رہے تھے کہ اس میں سے کینسر کےعلاج کی پیش رفت  ہو گئی۔    چونکہ حاملہ خواتین اگر ملیریا کی لپیٹ میں آجائیں تو انھیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  اس مسلئے کے حل پہ غور کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملیریا پروٹین کینسر کی تقریباً 90 فی صد اقسام کے خلاف ایک موثر ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے جب  ملیریا پروٹین کو کینسر کے خلیے کے ساتھ منسلک کیا تو پتا چلا کہ یہ ملیریا پروٹین پہلے ٹیومر کے اندر اپنی جگہ بناتا ہے اور پھر اسے تباہ کرڈالتا ہے ۔ چوہوں پر اس تجربے کے بعد کچھ سالوں میں اس کو انسانوں پہ آزمایا جائے گا۔

Leave a Reply