زندہ رہنے کے لیئے کیا کھانا پڑا

تازہ ترین) آسٹریلوی پولیس کے مطابق ملک کے صحرائی علاقے میں 6 دن سے لاپتہ شہری زندہ رہنے کے لیئے چیونٹیاں کھاتا رہا۔  تفصیلات کے مطابق ریگ فوگرڈی مغربی آسٹریلیامیں جنگلی اونٹوں کا تعاقبaustralian police کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔ تاہم پولیس کے کھوجیوں نے ریگ کو اس جگہ سے 15 کلومیٹر دور تلاش کرلیا جہاں سے وہ لاپتہ ہوئے تھے ۔

ریگ کا کہنا ہے کہ صحرا کی شدید گرمی کے باعث وہ سمتوں کا تعین کھو بیٹھے تھے۔ پولیس سپریٹنڈنٹ اینڈی گریٹ کے مطابق جب ریگ کو تلاش کرلیا گیا تو وہ پانی کی کمی کے باعث بدحواس تھے ۔ تاہم ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد ان کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے۔  پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ریگ کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس مشکل صورتحال سے زندہ نہیں بچ پاتے۔ وہ گزشتہ 2 روز تک ایک درخت کے لیٹ کر چیونٹیا ں کھاتے رہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ کوئی زندہ رہنے کے لیئے اس حد تک بھی جا سکتا ہے۔

Leave a Reply