مریم نواز کی مشعل اوباما سے ملاقات

Maryam Nawaz will meet Michelle Obama.

اسلام آباد(تازہ ترین) وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز  اپنے امریکہ کے دورے کے دوران خاتون اول مشعل اوباما سے ملاقات کریں گی جس میں وہ لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بات چیت کریں گی،اس کے لئے ایک باقاعدہ پروگرام ہو گا اور اس پروگرام کے لیے مشعل اوباما نے مریم نواز کو پیغام بھیجا ہے ان کے مطابق مریم نواز  سے بہتر اس پروگرام کے لئے کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا

ہے۔مریم نواز آج امریکہ جائیں گی اور وائٹ ہاوس میں مشعل اوباما سے ملاقات کریں گی۔یہ پروگرام بارہ سال سے انیس سال کی لڑکیوں اور خواتین کے لئے کیاجا رہا ہےجس کا مقصد لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم کی طرف راغب کرنا اور اپنے کیرئیر بنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

Leave a Reply