مریم نواز نے بھی تیاری شروع کر دی۔

(تازہ ترین) امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی دعوت پر مریم نوازشریف نے بھی دورہ امریکہ کی تیاری شروع کردی ہے ، وہ بھی اپنے والد میاں نوازشریفMaryyam accompanies with father for USA visit کے ساتھ 22اکتوبر کو امریکہ کیلئے روانہ ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کو دورے کی دعوت باضابطہ طورپر امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوبامانے دی تھی جواُنہوں نے قبول کرلی ۔
یادرہے کہ وزیراعظم نوازشریف بائیس اکتوبر سے صدراوباما کی دعوت پر پانچ روزہ دورے پر جارہے ہیں اور ان کے ساتھ چوہدری نثار علی خان ، مشیران ، وزیرخزانہ اور دیگر اہم عہدیداروں کی روانگی بھی متوقع ہے جبکہ وزیراعظم کی اہلیہ اور صاحبزادی بھی ان کیساتھ ہوں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here