تازہ ترین) وزیر اعظم نوازشریف نے نے جام معشوق علی کو اپنا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کے لئے صدر مملکت کو سمری بھیج دی ہے۔ ان کا مرتبہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سندھ میں غیر یقینی صورت حال کے تناظر میں وزیراعظم کے مشیر کے طور پر جام معشوق علی کی تقرری انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی۔