کلعدم تنظیموں کی کوریج ممنوع ،،،،پیمرا

تازہ ترین—  پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی یعنی پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو سٹیشنز کوpemra کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ، جماعت الدعوہ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن سمیت تمام 72 کالعدم تنظیموں کی کوریج  پر پابندی لگا دی ہے – پیمرا کا کہنا ہے کہ کلعدم تنظیموں کی کوریج نہ کی جائے-

   پیر کو جو نوٹس جاری کیا گیا تھا کی کالعدم تنظیموں کی فہرست کے ساتھ پیمرا نے دو صفحات پر مشتمل نوٹس جاری کیا،  جس میں72 کالعدم تنظیموں کی بھی چانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ میڈیا کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ کے لیے میڈیا پر کسی بھی قسم کے اشتہارات چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

پیمرا کی جانب سے جو نوٹس جاری کیا گیا اس کے عنوان میں ’نیشنل ایکشن پلان، کالعدم تنظیموں کی حیثیت اور دہشت گردوں کی فائنینسنگ کا جائزہ‘ بھی درج ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے سات نکات  پر مشتمل ہے جس میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں کا  خاص طورپر ذکر کیا گیا ہے جن میں کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ، جماعتہ الدعوہ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے کل 60 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے جبکہ دیگر 12 تنظیمیوں پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں

 پیمرا کی جانب سے ایسے پروگرام کو نشر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے  جس سے لوگوں میں نفرت پیدا ہو یا اور امن امان کی صورت حال خراب ہو ۔اس قسم کا مواد نشر نہ کیا جائے جولوگوں کو تشدد کرنے ہر اکسائے اور ان میں ایک دوسرے کے دلوں میں انتشار پھیلے، اس کی معاونت کرے،  ترغیب دیاور اسے اچھا بنا کر پیش کرے۔ پیمرا حکام کا کہنا ہے کہ ان اصولوں کی  خلاف ورزی کرنے والے چینلز کو جرمانہ کیا جائے گا  اور ان کو لائسینس کی معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-

حکام کا کہنا ہے کہ پیمرا کے ترمیمی آرڈینینس 2007 کے سیکشن 27 کے تحت کسی بھی ایسے پروگرام کو نشر کرنا یا س کا نشرِ مقرر ممنوع ہے جس سے لوگوں میں نفرت پیدا ہو یا  امن وامان کی صورت حال بگڑنے کا خدشہ ہو-

نوٹس میں الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی دفعہ تین کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس کے مطابق لائسینس رکھنے والوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس قسم کا مواد نشر نہ کیا جائے جولوگوں کو تشدد پر ابھارے، اس کی معاونت کرے-خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا-

Leave a Reply