میرا باز نہ آئیں ، پروڈیوسر کو ہی چکما دے دیا

تازہ ترین) ہمیشہ خبروں میں اِ ن رہنے والی  اداکارہ میرا کا ایک اور سکینڈل منظرِ عام پر آگیا ہے۔  لیکن اس بار میرا  ملتان کے پروڈیوسر کے ساتھ  ہاتھ کر گئیں۔ پورا معاوضہ  لینے کے باوجود سٹیج درامہmeera چھوڑ کر لاہور آگئیں۔

ذرائع  کے مطابق اداکارہ میرا نے ملتان کے مقامی تھیٹر کے ساتھ  8  شوز کی ریکارڈنگ کی  پرفارمنس کا معاہدہ کیا اور 7 لاکھ روپے وصول بھی کرلیئے۔ تاہم صرف 6 شوز ہی کرنے کے بعد میرا پروڈیوسر کو بتائے بنا  ملتان سے لاہور آگئیں جس پر سٹیج ڈرامے کے پروڈیوسر زوار بلوچ کا کہنا ہے کہ  میں نے معاہدے کی رقم پوری ادا کی  لیکن اداکارہ میرا  کے ڈرامہ ادھورا چھوڑ کر جانے کے باعث انھیں شدید مالی نقصان  کاسامنا ہو اہے۔

 میرا کے مبینہ طور پر جھانسا دینے پر پروڈیوسر نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here