پاکستانی اداکاارہ کا ماہرہ خان پر وار

تازہ ترین) پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی اور نہ ہی وہ اداکار ی کے بارے میں کوئی خاص معلومات Meera tweeted against mahira khan acting skillsرکھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ عوام ان کی فلمیں اور اشتہارات دیکھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہی ہیں، جبکہ بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی ماہرہ خان کے مداح نکلے۔ اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply